ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اور آئل ایک بار پھر مہنگا کردیا گیا

cooking oil price
کیپشن: cooking oil price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پٹرول سے پہلے ہی گھی اور آئل ایک بار پھر مہنگا،درجہ دوم گھی 10 روپے اضافہ سے 335 روپے کلو،درجہ دوم خوردنی آئل کے دام 5 روپے بڑھ کر 360 روپے لیٹر ہوگیا۔
 مہنگائی کا جن بے قابو، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پہلے درجہ دوم گھی اور آئل ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔درجہ دوم گھی 10 روپے کلو مہنگا ہوگیا، گھی کی نئی قیمت 325 روپے سے بڑھ کر 335 روپے کلو ہوگئی۔دوسری جانب درجہ دوم خوردنی آئل کے دام 5 روپے بڑھ گئے۔درجہ دوم خوردنی آئل 355 روپے سے بڑھ کر 360 روپے لیٹر ہوگیا۔ قیمتیں بڑھنے سے غریب آدمی کیلئے کچن کا خرچ پورا کرنا مشکل ہوگیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،حکومت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے۔

 دوسری  جانب  پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع نہ بڑھانے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ لاہورمیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہیٰ اور سیکرٹری جہاں زیب ملک نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ 2013 سے ان کا پرافٹ مارجن نہیں بڑھایاگیا جب کہ ٹیکس  بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات کہاں سے کہاں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلرز منافع نہ بڑھنے کی صورت میں کاروبار نہیں کر سکتے، اگر منافع نہ بڑھایا گیا تو 5 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھنے سے قبل ہی آئل کمپنیاں تیل کی فراہمی بند کردیتی ہیں۔