ویب ڈیسک: ماہرین فلکیات کہتے ہیں کہ سورج اور چاند کے درمیان زمین آجائےتو چاند کو گرہن لگتا ہے، چاند گرہن کا نظارہ پاکستان سمیت امریکہ، کینیڈا اور روز میں دیکھا جاسکے گا۔
رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن انیس نومبر کو دیکھا جائےگا، جسےدنیاکے مختلف براعظموں میں دیکھاجاسکے گا۔ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح دس بج کردومنٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر دوبج کر سینتالیس منٹ پر ختم ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خیبرپختونخوا کےبالائی علاقوں اور گلگت بلتستان کےعلاوہ نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی چاند گرہن ہوگا۔
اسی طرح امریکہ اور کینیڈا میں چاند گرہن مکمل دیکھاجائےگا جبکہ روس کے کچھ علاقوں میں بھی مکمل چاند گرہن ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق زمین پر سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند دورانِ گردش زمین اور سورج کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے چونکہ زمین سے سورج کا فاصلہ زمین کے چاند سے فاصلے سے 400 گنا زیادہ ہے اور سورج کا محیط بھی چاند کے محیط سے 400 گنا زیادہ ہے، اس لیے گرہن کے موقع پر چاند سورج کو مکمل یا کافی حد تک زمین والوں کی نظروں سے چھپا لیتا ہے۔