مذہبی تنظیم نے اسلام آباد کی طرف مارچ کا آغاز کر دیا

tlp protest today in lahore
کیپشن: tlp protest today in lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کالعدم تنظیم کی ریلی کے سبب گوجرانوالہ شہر کے دونوں اطراف میں جی ٹی روڈ آج  چھٹے روز بھی بند ہے۔

سادھوکی کے مقام پر جی ٹی روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے اور پولیس نے کنٹینرز کے ساتھ مٹی ڈال کر پیدل گزرنے کے راستے بھی بند کردیے ہیں۔

 دریائے چناب پل سے پہلے جی ٹی روڈ  پر  12 فٹ چوڑی اور کئی فٹ گہری خندق بھی کھودی گئی ہے جس سےشہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی کاسامنا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی نے مارچ کا آغاز کر دیا جو تیس اکتوبر تک اسلام آباد ہر صورت پہنچے گا دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس سامنے سے مظاہرین کو روکے گی اور لاہور اور شیخو پورہ پولیس پیچھے سے مظاہرین پر حملہ اوور ہو گی۔ 

خیال رہے کہ کالعدم تنظیم کے مظاہرین کا مرید کے میں دھرنا جاری ہے جہاں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور مرید کے سے نارووال اور شیخوپورہ جانے والی سڑکیں بھی بند کررکھی ہیں۔