شادی ہال مالکان کی شامت آگئی

شادی ہال مالکان کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان ) ضلعی انتظامیہ لاہور میرج ہالز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، اے سی رائیونڈ اور اے سی شالیمار کی کاروائیاں۔ رائیونڈ میں انارکلی میرج ہال، شالیمار میں 6 میرج ہالز کو سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور میرج ہالز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف کی زیر نگرانی ٹیموں کی رات گئے تک کاروائیاں جاری۔ رائیونڈ میں انارکلی میرج ہال کو سیل کر دیا گیا، اضافی کھانا ضبط کر کے فاؤنٹین ہاؤس کو بھجوا دیا گیا. ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا۔ تحصیل شالیمار میں 46 میرج ہالز کو چیک کیا گیا، 06 میرج ہالز میں ایس او پیز پر خلاف ورزی پائی گئی. الحرم شادی ہال، رائل پیلس اور آشیانہ شادی ہال کو رجب روڈ پر سیل کر دیا گیا، ایف آئی آر کا بھی اندراج کروایا گیا۔ ضلعی افسران کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں.

دوسری طرف کمشنر لاہورکی جانب سے دھواں خارج  کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ بھٹیوں،کوڑا کرکٹ کو جلانے والے افراد کیخلاف قانون کےمطابق ایکشن لیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات،ٹریفک پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی مشترکہ ٹیم گاڑیوں کیخلاف ایکشنز میں زیرو ٹالرنس رکھے گی جبکہ محکمہ ماحولیات انسداد سموگ آگاہی پروگرام کو مزید وسعت دے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer