سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ 29 نومبر 2025 کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے بینکوں کے اوقات میں خصوصی توسیع کی جائے گی۔
سٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کو ٹیکس وصولی کے لیے اپنی ہفتہ کی شاخیں کھلی رکھنے والے تمام بینک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نِفٹ حکومت کی وصولیوں اور ادائیگیوں سے متعلق تمام آلات کی کلیئرنگ کی صورتحال بھی اُسی روز رات 11:30 بجے تک فراہم کرے گا۔
