ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور احتجاج

لاہور ہائی کورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور احتجاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ بار کا جنرل ہاؤس اجلاس، 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور احتجاج کیاگیا,صدر ملک آصف احمد نسو نہ کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی.

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس کا اجلاس 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف صدر بار ملک آصف احمد نسو آنہ کی زیر صدارت لاہور ہائیکورٹ بار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بار کے عہدیداران سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس سے ہائیکورٹ بار کے صدرملک آصف احمد نسوانہ ، سیکرٹری فرخ الیاس ، سابق صدر ہائیکورٹ باراحمد اویس ، ممبر پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان سمیت دیگر وکلاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم آئین کی روح اور عدلیہ کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔"ہم ان ترامیم کو ہر صورت واپس کرائیں گے , آئین کی اصل شکل بحال کرا کر ہی دم لیں گے"مقررین نے کہا کہ وکلا برادری نے ماضی میں بھی ایک بھرپور، منظم اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تحریک چلائی تھی، جس کے نتیجے میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔صدر بار ملک آصف احمد نسو آنہ اور دیگر مقررین نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو دعوت دی کہ وہ ہفتہ وار بار اجلاس میں شرکت کر کے اپنے خیالات پیش کریں,انہیں مکمل موقع دیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے چیئرنگ کراس تک پرامن ریلی نکالی۔وکلاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آئینی ترامیم کے خلاف نعرے اور مطالبات درج تھے۔


 

Ansa Awais

Content Writer