ویب ڈیسک : لیاقت علی خان کی برسی پر عام تعطیل کا مطالبہ سامنے آگیا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے اس حوالے سے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے، قرارداد ایم کیو ایم کے اراکین جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، جس کے مطابق لیاقت علی خان پہلے وزیراعظم تھے انکی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیاجائے۔
خیال رہے پاکستان کے پہلے وزیرِاعظم خان لیاقت علی خان کی برسی 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔
16 اکتوبر 1951 کو ایک جلسے کے دوران قائدِ اعظم کے معتمد اور نہایت قریبی ساتھی، قوم کے عظیم راہ نما، محسن اور ملک کے پہلے وزیرِاعظم کو ایک بدبخت نے ریوالور سے گولیاں برسا کر شہید کردیا تھا۔