ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی پی ایس سی امتحان، مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان

پی پی ایس سی امتحان، مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پبلک سروس کمیشن(پی پی ایس سی) کی جانب سے مختلف محکموں کی آسامیوں کےتحریری وحتمی نتائج کااعلان کردیا گیا۔ 

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق کمشنر آفس ملتان میں جونیئر کلرک کی 4 آسامیوں پر 20 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں فرح اکبر، محمد عدنان گجر، عدنان ظفر ، محمد معاویہ صدیقی، محمد سلیم، حافظ محمد آصف شامل ہیں۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں پبلسٹی آفیسر کی 1 آسامی پر امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک آئی سی یو کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب، جبکہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس،اکاؤنٹ،آڈٹ کی 1 آسامی کا حتمی نتیجہ جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹسٹکس کی 1 آسامی پر امیدوار کامیاب قرار پایا۔ 

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اکاؤنٹنٹ کی 20 آسامیوں پر 13 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، جن میں محمد عبداللہ، محمد رمضان، فخر ایوب، حسن علی، جنید ارسلان طارق، محمد شہباز عارف شامل ہیں۔