ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی مرد اداکاراؤں کوسراہتے ہیں، شادی نہیں کرتے، قدسیہ علی  

پاکستانی مرد اداکاراؤں کوسراہتے ہیں، شادی نہیں کرتے، قدسیہ علی  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ قدسیہ علی نےکہاہے کہ پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے ۔
اداکارہ قدسیہ علی نے حالیہ انٹرویو میں خواتین کی خودمختاری اور شوبز انڈسٹری سے جڑی معاشرتی سوچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودمختار خواتین کو آج بھی معاشرے میں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر اداکاراؤں کو ایک مخصوص نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

 اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ 2025 میں بھی معاشرتی روایات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی،حال ہی میں انہیں ذاتی زندگی میں بھی ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
قدسیہ علی نے کہاکہ وہ کسی سے ملی تھیں اور دونوں میں دوستی قائم ہوئی، مگر اس شخص نے واضح کیا کہ کسی بھی سنجیدہ رشتے کے لیے انہیں اپنا پیشہ چھوڑنا ہوگا، لوگ خواتین اداکاراؤں کو سراہتے ضرور ہیں، مگر انہیں کبھی اپنی زندگی کا حصہ بنانے پر آمادہ نہیں ہوتے۔

واضح رہے کہ قدسیہ علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈرامہ ’’اولاد‘‘ سے کیا تھا جس میں انہوں نے خصوصی ضروریات رکھنے والی بچی کا کردار انتہائی خوبی سے نبھایا تھا،اس کے بعد وہ کچھ ان کہی اور ایک جھوٹی کہانی جیسے معروف ڈراموں میں بھی اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔