علی ساہی:بینائی سےمحروم شہری نےخون عطیہ کرکےانسانیت کی روشن مثال قائم کردی، لاہورچلڈرن ہسپتال میں بچی کو ’’او‘‘نیگیٹو خون کی فوری ضرورت تھی۔
ایمرجنسی ہیلپ لائن15 کال پرورچوئل بلڈ بینک ٹیم نےفوری کارروائی کی، ورچوئل بلڈبینک ڈیٹا بیس میں موجودنابیناڈونرکارابطہ فوری بچے کے اہلِخانہ سےکروادیاگیا۔
سیف سٹی نے شعیب احمد کو برانڈ ایمبیسیڈر اور کیس انعام سے نوازا، نابیناشہری شعیب احمد نے بتایا کہ اُس کا غریب گھرانےسےتعلق ہے، خون عطیہ کیا اور اللہ نے حالات میں بھی بہتری پیدا کر دی۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرمیں24گھنٹےسروس مسلسل فراہم کی جا رہی ہے، شہری خون کاعطیہ دیکرانسانی زندگیوں کوبچانےمیں اپناکرداراداکریں۔