ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: معروف فرائی فش پوائنٹ سیل، 12 پوائنٹس کو 2 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ

لاہور: معروف فرائی فش پوائنٹ سیل، 12 پوائنٹس کو 2 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:  ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا فش پوائنٹس پر مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان کے مطابق 54 فش پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے 12 کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے کے جرمانے جبکہ 25 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔

کارروائی کے دوران 100 لیٹر سے زائد ناقص آئل اور ایک من باسی مچھلی تلف کر دی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق استعمال شدہ آئل میں فرائی کرنے پر ایک فش پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا۔

عاصم جاوید نے کہا کہ فش پوائنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، انتہائی اہم ریکارڈ کی عدم موجودگی اور استعمال شدہ آئل میں نیا آئل شامل کر کے فرائنگ کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استعمال شدہ آئل کا بار بار استعمال سنگین جرم ہے اور یہی عمل عوام کو موذی امراض میں مبتلا کرنے کا سبب بنتا ہے۔