ابو بکر ارشد:شہر کی فضا بدستور آلودہ، ہے،فضائی آلودگی میں لاہور دنیا بھر میں دوسرے نمبر پرآ گیا۔
آلودگی کی مجموعی شرح 226 ریکارڈ کی گئی۔
سول سیکرٹریٹ میں شرح 788 تک تجاوز کر گئی ۔جوہر ٹاؤن 695 ، کینٹ میں شرح 581 ریکارڈ،برکی روڈ 403، عسکری ٹین آلودگی کی شرح 327 جبکہ علامہ اقبال ٹاؤن آلودگی کی شرح 298 ریکارڈ کی گئی۔
بڑھتی آلودگی کے پیش نظر شہریوں کو ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب شہر میں خشک سردی بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ، کم سے کم 9 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔