جسٹس ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جسٹس ہمایوں دلاور اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فرزانہ صدیق:  جسٹس ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا۔ 

 نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ہمایوں دلاور کو تین سال کیلئے بطور اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا ہے، وہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سرانجام دیں گے۔

 ذرائع کے مطابق جسٹس ہمایوں دلاور کل سے بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد اپنے فرائض سنبھالیں گے، قبل ازیں وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔ اسپیشل جج سینٹرل ٹو کیلئے نیا کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں تیار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل جوڈیشل کمپلیکس میں اسپیشل جج سینٹرل کی صرف ایک عدالت تھی۔

 جسٹس ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کو دیکھیں گے۔

 واضح رہے کہ  جسٹس ہمایوں دلاور نے  توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سزا سنائی تھی۔