لندن میں شہزاد اکبر مبینہ تیزاب حملے میں زخمی

لندن میں شہزاد اکبر مبینہ تیزاب حملے میں زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد نے تیزاب سے حملہ کر دیا۔

شہزاد اکبر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا، حملہ انگلینڈ میں میری رہائش گاہ پرکیا گیا جہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں، شکر ہے کہ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے تاہم مجھے کچھ زخم آئے ہیں۔

شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے اور میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں۔

Ansa Awais

Content Writer