(درنایاب) پاکستان رینجرز پنجاب نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، رینجرز سب انسپکٹر ہارون نے عالمی تائیکوانڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
ایران میں 26 ویں عالمی ملٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2022 کا انعقاد ہوا، عالمی ملٹری تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں بین الاقوامی ٹیمز شرکت کر رہی ہیں، مقابلے 22 نومبر سے شرع ہوئے جو 29 نومبر تک جاری رہیں گے، ان مقابلوں میں پاکستان رینجرز پنجاب کے سب انسپکٹر محمد ہارون نے تائیکوانڈو میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا ہے۔