اچھرہ؛ملزم نے دوکاندارپر تھپڑوں کی بارش کردی؛ فوٹیج منظر عام پر

torture accused arrested by Ichra police
کیپشن: torture accused
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)اچھرہ کے علاقے میں دکاندار  پرتشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا ، ملزم کی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی ۔

تفصیلات کےمطابق ہوائی فائرنگ سمیت دوکاندارپر تشدد کرنے والا نوجوان اچھرہ پولیس نے گرفتار کر لیا ،ارسلان نامی نوجوان کےخلاف ہوائی فائرنگ اور شہری کو تھپڑ مارنے کی درخواست پولیس کو موصول ہوئی تھی،پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،ملزم کےخلاف مقدمہ درج، مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

دوسری جانب  گڑھی شاہو پولیس نےکارروائی کرتےشو آف ویپین اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیا،ترجمان پولیس نے کہا کہ گڑھی شاہو پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف رائفل،223 بور رائفل،بریٹا پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔گرفتار ملزموں میں آصف عرف بابو عثمان اور اسامہ شامل ہیں۔

 شیراکوٹ پولیس نےکارروائی کے دوران  ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا،ملزم نےاسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی،ملزم ثمران کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ پسٹل و گولیاں برآمد  کرلی گئیں۔

ایس ایچ او شیراکوٹ کا کہناتھا کہ ملزم کی ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کیا گیا,ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتےانوسٹی گیشن ونگ کے حوالےکردیا گیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer