مریم اورنگزیب وزیر اعظم پر برس پڑی

مریم اورنگزیب وزیر اعظم پر برس پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر ) مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر کو صحت و وفات پر سیاست اور جھوٹ نہ بولنے کا مشورہ، کہاحکمرانوں کے گھٹیا پن کا ثبوت یہ ہے کہ والدہ کی وفات کے چھ دن بعد شام چار بجکر پندرہ منٹ پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز کورہا کیا گیا،حکمرانوں میں کوئی انسانیت یا شرم ہوتی تو وفات کے دن ہی شہبازشریف اورحمزہ شہبازکو رہا کیاجاتا۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہے عمران صاحب اور شہزاد اکبر کی گھٹیا دماغی حالت، کبھی صحت اورکبھی کسی کی والدہ کی موت پر سیاست کررہے ہیں،شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کیلئے14 دن کی درخواست دی گئی تھی، لیکن عمران صاحب کے حکم پر پانچ دن کے پیرول کی اجازت دی گئی،پانچ دن کے پیرول پر رہائی کی مدت کے تعین کے لئے ایک دن پہلے کا لکھا گیا تھا،قانون میں پیرول کی مدت کا تعین نہیں، چیف سیکرٹری کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرول حکومت کا کوئی احسان نہیں بلکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا قانونی حق تھا،گھٹیا پن، بے شرمی ، بے حسی اور چھوٹے پن کا مظاہرہ نہ ہوتا تو شہبازشریف کی چودہ دن کے پیرول کی درخواست منظور کی جاتی،آپ نالائق، نااہل، آٹا چینی چور اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ تو ہیں ہی، لیکن قوم نے آپ کے گھٹیا اور چھوٹے پن کی انتہاءبھی جان لی،ووٹ چور صرف گھٹیا ہی نہیں بلکہ ظالم اور بے حس بھی ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer