کورونا کے مہلک حملے جاری, مزید 5 اموات ، 176 نئے کیسز

کورونا کے مہلک حملے جاری, مزید 5 اموات ، 176 نئے کیسز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چہودری: کورونا کے مہلک حملے شہریوں پر جاری، کورونا سے لاہور میں مزید 5 اموات ، 176 نئے مریضوں کی تصدیق، ہسپتالوں میں بھی مریض بڑھ گئے، 259 کورونا وارڈز میں داخل جن میں سے 91 آئی سی یو اور 25  وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق   کورونا کی دوسری لہر میں شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے، لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 176 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور کورونا میں مبتلا  5 شہری زندگی کی بازی ہار گئے ہیں، کورونا میں مبتلا 259 مریض سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جن میں سے 91 کو انتہائی نگہداشت وارڈز میں داخل کیا گیا ہے اور  25 مریض حالت تشویشناک ہونے پر وینٹیلیٹر پر ہیں ، کورونا کے صوبے بھر میں 654 نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 22 اموات ہوئی ہیں، کورونا وبا کےدوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 117160 مریض سامنے آئے ہیں اور 2945 اموات ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور ہے جس میں مجموعی طور پر کورونا کے 57741 کیسز رپورٹ اور 1177 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں ۔ صوبے بھر میں کورونا متاثرین 98191 مریض اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں ۔

Shazia Bashir

Content Writer