گڑھی شاہو میں راہ چلتے نوجوان قتل

گڑھی شاہو میں راہ چلتے نوجوان قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخرامام) گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 28 سالہ رمیز کے نام سے ہوئی۔

تفصیلات کےمطابق گڑھی شاہو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہوا۔ پولیس کے مطابق مقتول رمیز پیدل جا رہا تھا کہ اچانک موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔ ڈی ایس پی حافظ امتیاز کے مطابق رمیز کے کاندھے پر فائر لگا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔مقتول رمیزشادباغ کا رہائشی تھا جس کی چھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ رائل پارک میں پرنٹنگ پریس میں کام کرتا تھا۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب  لاہور میں بڑھتے ہوئے جرائم نےعوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا, ڈکیتی،چوری،زہزانی ،زیادتی اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات کی شرخ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، گلی،محلوں میں خواتین اور بچے غیر محفوظ ہیں، فائرنگ کی بات کی جائے تونوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ہسپتالوں میں ایسے واقعات ہونے لگے ہیں، فائرنگ کرکے موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا مریضوں خوف کے مارے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer