پینوراما سنٹر، تاجر یونین اور صدر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

 پینوراما سنٹر، تاجر یونین اور صدر کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: پینو راما سنٹر کی تاجر یونین اور صدر کے مابین مجوزہ نئے الیکشن کرانے کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے، صدر شہزادہ وقاص بٹ نے اختلافات کے باعث عہدہ چھوڑ دیا اور یونین تحلیل کردی، پینوراما سنٹر کے معاملات چلانے کیلئے چھ رکنی فنانس کمیٹی قائم کردی گئی۔

پینو راما سنٹر کے صدر شہزادہ وقاص اور تاجر یونین کے مابین مجوزہ نئے الیکشن کرانے کے حوالے سے اختلافات چل رہے تھے، جن کے باعث صدر شہزادہ وقاص بٹ نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور یونین تحلیل کردی، اتحاد اور فرینڈز گروپ کی جانب سے سات رکنی فنانس کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔

فنانس کمیٹی میں فرینڈز گروپ کے عزیز خان، محمد عدیل، شیخ سلیم جب کہ اتحاد گروپ کے عاقب میر، حامد بیگ، محمد فیصل اور شبیر بھٹی شامل ہیں۔ فنانس کمیٹی کے رکن عزیز خان کا کہنا ہے کہ فنانس کمیٹی چھ ماہ کے دوران پینو راما سنٹر کا آئین مرتب کرے گی اور الیکشن کا انعقاد کرائے گی۔

تاجران کا کہنا ہے کہ پینوراما سنٹر کے آئین کی تشکیل اور جمہوری طریقے سے الیکشن کا انعقاد خوش آئند اقدام ہوگا، نئی تاجر یونین کے چارج سنبھالنے سے پینوراما سنٹر کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔