(ویب ڈیسک) اس سال فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شیطان کو کنکریاں مارتے وقت اپنا روایتی بائولنگ سٹائل اپنایا جس کو سب لوگوں نے کافی پسند کیا۔
اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم اکرم بائولنگ سٹائل میں شیطان کو کنکری ما ر رہے ہیں جبکہ اس کے بعد اپنا روایتی بائولنگ سٹائل اپناتے ہوئے آئوٹ بھی کر رہے ہیں ۔ لوگوں نے عظیم بالر کے خوبصورت شیطان کو کنکریاں مارنے کے انداز کو بہت پسند کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ بہت ہی خوبصورت کمنٹس لکھ رہے اور اس وسیم اکرم کے انداز سے خوش ہو رہے ہیں۔