(فریحہ بتول)عید کے روز قربانی کے بعد خواتین کی بڑی تعداد روایتی اور لذیذ پکوان تیار کرنے میں مصروف ہوتی ہیں۔ مٹن کڑاہی، بیف پلاؤ، کلجی، قورمہ اور دیگر دیسی کھابوں کی خوشبو ہر سو پھیلی جاتی ہے۔قربانی کے بعد تمام خاندان دسترخوان پر ہوتو عید کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں۔
عید والے دن ہر گھر میں دیسی کھابوں کی تیاری جاری رہتی ہے،گھروں میں مہمان داری عروج پر ہوتی ہے۔خاندانی میل جول کا ماحول کمال نظر آتا ہے اور عزیز و اقارب کی آمد سے گھرکی رونق بےمثال ہو جاتی ہے۔خواتین اہتمام کے ساتھ باربی کیو اور دیسی کھانوں کی تیاری میں مصروف رہتی ہیں۔
اس موقع پر کھانوں کی خوشبو اور گھر میں رونق سے نوجوان اور بچے بھی خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔قربانی کے بعد تمام خاندان دسترخوان پر ہوتو عید کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں۔گھر کےمرد حضرات کا کہناہے قربانی کے بعد جب تمام خاندان ایک دسترخوان پر اکٹھا ہوتا ہےتو عید کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں۔
عیدالاضحیٰ صرف جانور کی قربانی کا نام نہیں بلکہ یہ ایثار، محبت اور خاندانی رشتوں کو مضبوط بنانے کا بھی پیغام دیتی ہے ۔عیدالاضحی کی اصل خوبصورتی ہی یہ ہے کہ تمام اہل خانہ، رشتہ دار اور دوست احباب ایک ساتھ بیٹھ کر خوشیاں بانٹتے ہیں۔