ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 9594 مقدمات درج

 غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ، 9594 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،  رواں سال مختلف اضلاع میں غیر قانونی اسلحہ کے 9594 مقدمات درج کر کے 9725 ملزمان گرفتار کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق  صوبہ بھر میں پنجاب پولیس نےغیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور رواں سال غیر قانونی اسلحہ کے 9594 مقدمات درج کئے گئے اور  9725 ملزم گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزموں سے 258 کلاشنکوف، 472 رائفلیں اور 606 بندوقیں برآمد کی گئیں۔اس کے علاوہ 8302 پستول، 32 ہزار 380 گولیاں اور کارتوس بھی پکڑے گئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزموں سے 258 کلاشنکوف، 472 رائفلیں، 606 بندوقیں برآمد ہوئیں ۔ ملزمان سے 8302 پستول، 32 ہزار 380 گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کئے گئے ۔ لاہور ریجن میں 1877، شیخوپورہ ریجن میں 1094، گجرانوالہ ریجن میں 833 اور گجرات ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 705 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ راولپنڈی ریجن میں 610، سرگودھا ریجن میں 1087، فیصل آباد ریجن میں 1145 جبکہ ملتان ریجن میں غیر قانونی اسلحہ کے 595 مقدمات درج ہوئے ۔ اسی طرح ساہیوال ریجن میں 618، ڈیرہ غازی خان ریجن میں 631 اور بہاولپور ریجن میں رواں سال غیر قانونی اسلحہ کے 399 مقدمات درج کئے گئے ۔