ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے روز شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

عید کے روز شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوات کے علاقےمیں عید کے روز گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعے میں  بھابھی زخمی ہو گئی۔

 پولیس کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ شوخدڑہ میں عید کے روز افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق  اور بھابی زخمی ہوگئی۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔