ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح الرٹ ہے،سی سی پی او

 لاہور پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے پوری طرح الرٹ ہے،سی سی پی او
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔

سی سی پی او کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ عبادت گاہوں کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پوری طرح الرٹ ہے اور تمام افسران و اہلکار عید کے دوران سکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تاکہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پرامن ماحول برقرار رکھا جا سکے۔