ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟

  وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیاسی و حکومتی شخصیات نے مختلف شہروں میں نماز عید ادا کی اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

 آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں اپنی رہائشگاہ پر نماز عید ادا کی، جبکہ شہباز شریف نے لاہور میں عید کی نماز ادا کی۔

 یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں نماز عید ادا کی، جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں نماز عید ادا کی،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شیخوپورہ کے اپنے آبائی گاؤں ننگل کسوالہ میں نماز عید ادا کی۔

 دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اٹک اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی۔

 سہیل آفریدی نے پشاور کے باغ ناران میں نماز عید ادا کی۔

 سندھ میں سینئر وزیر شرجیل میمن نے ٹنڈو جام جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پولو گراؤنڈ میں نماز عید ادا کی۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں نماز عید ادا کی۔