سٹی 42: ڈی جی طاہر فاروق کی ہدایت پرایل ڈی اےٹیموں نے جوہرٹاؤن میں آپریشن کیا
جوہرٹاؤن میں ایل ڈی اےملکیتی7،5اور10مرلہ کےکل9پلاٹ واگزار،تعمیرات مسمار کردیے ، آپریشن ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون یاور ورک کی نگرانی میں کیا گیا
جوہر ٹاؤن کے ایچ ون، ایچ ٹو اور ڈی بلاک میں ایل ڈی اے ملکیتی 9 پلاٹ واگزار کرائےگئے،جوہر ٹاؤن ایچ ون میں 3 پلاٹ، ایچ ٹو میں 4 پلاٹ اور ڈی بلاک میں 1 پلاٹ واگزار کروائے ،
ڈی جی طاہر فاروق کی ایل ڈی اے قیمتی پراپرٹی کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ، ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا ہے کہ واگزار کروائی گئی قیمتی پراپرٹی کو ایل ڈی اے پلاٹ بینک میں شامل کیا جائے،آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ، پولیس اور بھاری مشینری نے شرکت کی

