ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کل سکول کھلے رہیں گے،مراسلہ جاری

پنجاب میں کل سکول کھلے رہیں گے،مراسلہ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر سکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 28 مئی کو صوبے کے تمام سکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا، مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، ملی نغمے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے، آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے۔

 مراسلے کے مطابق تمام مقابلے تمام سرکاری اسکولز میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا، یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔