ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے نااہل یا گرفتار کیا گیا تو شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت کریں گے اور مستقبل میں مراد سعید ایک بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئیں گے۔
لاہورزمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا فوج سےکوئی لڑائی نہیں،یہ فوج میری ہے،الیکشن کےعلاوہ کوئی اورحل نہیں،جلد وقت تبدیل ہو نے والا ہے اور آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائزدوں گا۔انہوں نے کہا کہ جوتحریک انصاف چھوڑ کر جا رہے ہیں کچھ مجبور اور کچھ بے نقاب ہوئے، پارٹی کے لیے نوجوان بہترین سرمایہ ہیں اورٹکٹ ان کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدرعارف علوی کے حوالے سے کہا کہ وہ آئین کےمطابق کام کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ انتخابات تحریک انصاف ہی جیتے گی، آج بھی ریفرنڈم کروا کر دیکھ لیں نتیجہ سامنے آجائے گا،میری گرفتاری، نااہلی اور قتل کرنے تک کی پلاننگ ہو چکی ہے، حلف دیتا ہوں تشدد اور توڑ پھوڑ کا کبھی نہیں کہا۔