پنجاب پولیس میں جونئیر کلرک کی بھرتی کےلئے ٹائپنگ اسپیڈ کم کر دی گئی، مراسلہ جاری

Punjab Police Junior Clerc recruitment test amendment, City42
کیپشن:  آئی جی پنجاب نے پولیس آڈر2002کی شق 22میں ترمیم کر دی جس کے تحت پنجاب پولیس میں جونیئر کلرک کی بھرتی کے لیے ٹائپنگ سپیڈ انگلش اور اردوکو 35الفاظ فی منٹ سے کم کرکے 25الفاظ فی منٹ کر دیا  گیا ۔فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت  نے پنجاب پولیس  کے "منسٹریل کیڈر"کی بھرتی کے ٹیسٹ کے رولز 2017 میں ترمیم کردی ۔ ترمیم کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطا بق آئی جی پنجاب نے پولیس آڈر2002کی شق 22میں ترمیم کر دی ، آئی جی پنجاب کی جانب سے  ترمیم کرکے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

 پنجاب حکومت کے مراسلے  کے مطابق  پنجاب پولیس میں جونیئر کلرک کی بھرتی کے لیے ٹائپنگ سپیڈ انگلش اور اردوکو 35الفاظ فی منٹ سے کم کرکے 25الفاظ فی منٹ کر دیا  گیا ۔

  ذرائع  کے مطابق  قبل ازیں جونئیر کلرک کی بھرتی کےٹیسٹ کے لئے کم سے کم معیار  25منٹ فی الفاظ ٹاپنگ سپیڈ تھا جس کو ایک سابق آئی جی نے تبدیل کرکے 35الفاظ فی منٹ کر دیا تھا۔