دو بزنس مین نئی سیاسی پارٹیاں بنا رہے ہیں، ریحام خان کا انکشاف

Reham Khan a renowned journalist says in a tweet that Two new parties are in making, City42
کیپشن: Reham Khan, a renowned journalist says in a tweet that Two new parties are in making,File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ  سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس  اپنی پارٹی بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں میں ریحام خان نے بتایا کہ  ان کےذ رائع کے مطابق 2 بڑی کاروباری شخصیات اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چیے ہیں،  جہانگیر ترین کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی اپنی الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا  ہے۔ 

ریحام خان کے مطابق سردار تنویر الیاس کے پاس بلوچستان ، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخواہ کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مضبوط امیدوار اور ممبران اسمبلی موجود ہیں ۔