ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ کے وکلا سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس؛ حکومت کو اہم پیغام

سپریم کورٹ کے وکلا سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس؛ حکومت کو اہم پیغام
کیپشن: PTI members ijlas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما  شفقت محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی، پی ٹی آئی اپنے شہید کارکن فیصل عباس کی فیملی کو انصاف دلائی گی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے صدر  پنجاب شفقت محمود کی صدارت میں سینئروکلاء کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لانگ مارچ کے دن ورکروں پر پولیس تشدد، شیلنگ، چادر اور چاردیواری کی پامالی، جھوٹے مقدمات او ر شہید ورکر کے حوالے سے مشاورت اور مذت  کی گئی۔

مشاورتی اجلاس کے موقع  پرشفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ پی ٹی آئی اپنے شہید کارکن فیصل عباس کی فیملی کو انصاف دلائی گی۔ ریاستی دہشتگردی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ انتقام کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کریں گے۔

پی ٹی آئی کے ورکرز پر پولیس آفیسر زاور اہلکار ریاستی نہیں گلوبٹو ں کی طرح تشدد اور شیلنگ کرتے رہے۔ پنجاب پو لیس کی بربریت اور سفاکیت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود رہا کرنے کی بجائے پولیس نے ورکروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

شفقت محمود کا مزید کہناتھا کہ ڈی آئی جی آپریشن اورسی سی پی او لاہور کا رویہ ریاستی ملازم سے زیادہ کسی ذاتی ملازم اور خوش آمدی تھاجوکہ ناصرف قابل افسوس ہے بلکہ قابل مذمت بھی،عوام کے ٹیکسوں سے پلنے والوں کو عوام کو دھمکانے کی ہر گزاجازت نہیں دی جاسکتی،ڈی آئی جی آپریشن اور سی سی پی او لاہور ناجائزاختیارات کے نشے میں باؤلے ہو گئے ہیں۔

پولیس نے لبرٹی چوک سمیت صوبے بھر میں اپنے گلوبٹوں کے ساتھ ملکر نہتے کارکنوں، خواتین،بچوں اور بوڑھوں پر ظلم و بریت کا بازار گرم کررکھا تھا کسی بھی صورت میں اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی،عوام نے خود دیکھا نقاب پوشو ں اور سول کپڑوں میں ن لیگی غنڈو ں نے بے شمار گاڑیوں کو نقصان پہنچایا،ان کا یوم حساب بہت قریب ہے۔
شفقت محمود نے کہا کہ پی ٹی آئی پولیس کے ظلم وبربریت کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اعلیٰ ریاستی اداروں نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے ہم ان سے توجہ کے ملتمس ہیں کہ وہ ان سارے غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیں یہ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ لانگ مارچ کے دن جمہوری روایات کا جنازہ نکالا گیا۔
تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ پولیس کی انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی ایماء پر صوبے بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ورکروں پر تشددکیا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ برہان معظم ملک،عمیرنیازی ایڈووکیٹ،انیس ہاشمی ایڈووکیٹ، سعید الحسن جعفری،رانا مدثر ایڈووکیٹ، زینب عمیر ، شیخ امیتاز، میاں عبدالصد، شنیلا،علی عباس نےشرکت کی۔