ویب ڈیسک: ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں کچھ کمی آئی اور ڈالر 198 روپے پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی، دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 61 پیسے سستا ہوگیا۔3 روپے کمی کے بعد ڈالر 198 روپے 40 پیسے پر ٹریڈنگ کرنے لگا۔
دن کے وسط میں ڈالر 199 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 199 روپے سے 203 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔