فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی

فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد  میں فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی تین افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔شہر کے گنجان آباد علاقے میں واقع ہوٹل میں تقریب کے دوران چھت کا اندرون حصہ گرِنے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے داخلی اور خارجی راستوں پر عام افراد کی آمد و رفت روک دی ۔

حادثے میں زخمی ہونے والی ایک خاتون نفیسہ نےبتایا کہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے ہوٹل میں تقسیم انعامات کی تقریب جاری تھی جس میں سینکڑوں افراد شریک تھے کہ اس دوران چھت کا ایک حصہ گرگیا۔