سلمان خان کے باپ نے بھی فلم’رادھے‘ کو ڈبہ قرار دیدیا

سلمان خان کے باپ نے بھی فلم’رادھے‘ کو ڈبہ قرار دیدیا
کیپشن: Salman Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے اپنے کیریئر کے ابتدا ہی سے شہرت حاصل کی یہی وجہ ہے کہ ان کو معروف بالی ووڈ انڈسڑی کی اداکارؤں کے ساتھ فلموں میں ایک ہیروکے طور پرکاسٹ کیاگیا،سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی اور فلاپ ہوگئی،سلمان خان کے والد نے بھی  فلم ’رادھے‘ کو ناکام قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کو شمار بالی ووڈ کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے جلد ہی اپنی الگ پہچان شوبز میں بنائی، اپنے کیریئر کےآغاز ہی سے انہوں نے متعدد کامیاب فلمیں کیں جو کہ کئی دہائیوں تک باکس آفس پر راج کرتی رہیں، ان کے چاہنے والے اداکار کی ویڈیوز اور فلم کا بے چینی سے انتظار کرتے نظرآتے ہیں۔ 

بالی ووڈ اداکار نے اپنی نئی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز سے قبل پیش گوئی کی تھی کہ یہ کافی حد مقبول ہوگئی اور دیگر مشہور فلموں کی طرح یہ بھی بالی ووڈ انڈسڑی پر چھا جائے گی،کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں پھیلی تباہی نے اس کو ناکام بنادیا، بھارت میں ہلاکتوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

فلم کے ریلیز ہونے کے بعد دیکھنے والوں کی  جانب سے  اچھا رسپونس نہیں ملا علاوہ ازیں خود ان کے والد نامور سنے رائٹر سلیم خان نے بیٹے کی فلم ’رادھے‘ کو ناکام قرار دے دیا،ان کا کہناتھا کہ  دبنگ تھری سے پہلے یہ فلم ایک علیحدہ فلم ہے جبکہ ’بجرنگی بھائی جان‘ ایک علیحدہ فلم تھی جبکہ رادھے اچھی فلم نہیں ہے، لیکن کمرشل سنیما کی یہ ذمہ داری ہے اس کی وجہ سے فلم سے جڑے لوگ پیسے بناسکیں۔ 

سلیم خان کا کہنا تھا کہ سنیما لائف سائیکل اسی سے چلتی ہے اور اسی کی بنیاد پر سلمان خان نے پرفارمنس دی،ساتھ میں انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم کے اسٹیک ہولڈرز کو اس میں نقصان نہیں ہوا۔ 

واضح رہے کہ  13 مئی کو نئی فلم 'رادھے' کو آن لائن ریلیز کیا گیا تو ویب سائٹ ہی کریش کر گئی،'رادھے' کی ریلیز ہوتے ہی بیک وقت ساڑھے 12 لاکھ افراد نے سلمان خان کی فلم دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر لاگ ان کیا، جس کی وجہ سے ویب سائٹ کرش کر گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer