(عرفان ملک)شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دورے کی اندرونی کہانی,شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیر اعظم کا پیغام دے دیا،وزیراعظم نے پیغام دیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات بغیر کسی دباؤ کے مکمل کی جائیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر کے ایف آئی اے دورے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی،شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے خلاف کیسز میں تحقیقاتی ٹیم کو وزیر اعظم کا پیغام دے دیا،جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقاتی بغیر کسی دباو کے مکمل کی جائیں،جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی تحقیقات پر ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان نے شہزاد اکبر کو بریفنگ دی۔
مزید پڑھئے: جہانگیر ترین گروپ نے حکومت کو راہیں جدا کرنے کی دھمکی دے دی
شہزاد اکبر نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وزیر اعظم کے پیغام کے مطابق جو مقدمات درج کیے گئے اب انہیں ثابت کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،ایف آئی اے پر اعتماد کر کے بڑے کیسز ایف آئی اے کو سونپے گئے،وزیر اعظم کو ایف آئی اے سے مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے،کیسز ثابت کر کے زمہ داروں کو سزائیں دلوائیں ۔
واضح رہے کہ جہانگیرترین گروپ نے وفاقی وزیر اور پارٹی سیکرٹری جنرل کے سامنے واضح کیاتھا کہ جہانگیرترین کے خلاف رپورٹ آئی تو پھر آپ راستے جدا ہی سمجھیں، اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کےساتھ ہم کھڑے ہیں لیکن واضح کردیں کہ اگر اسی طرح انتقامی کارروائیاں ہوئیں تو زیادہ دیر برداشت نہیں کریں گے۔
گروپ اراکین نے فواد چوہدری اور عامر کیانی سے مطالبات کی منظوری کی گارنٹی مانگتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے وعدہ تو کیا ہے لیکن کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ یہ تمام وعدے وعدے نہیں رہیں گے بلکہ پورے ہونگے۔
ذرائع کے مطابق گروپ کے اراکین نے فواد چودھری کو کہا کہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ ہمارے حلقوں کے مسائل ہیں، عوام ہم سے توقعات رکھتے ہیں،جو کرپٹ ہے اس کو پکڑیں لیکن ہمارے مسائل تو حل کریں۔