پاکستان سپر لیگ کی کراچی روانگی

Psl 6
کیپشن: Psl 6
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل سکس ، ٹیموں کی لاہور اور کراچی سے روانگی ، قبل ازیں پی ایس ایل سکس  کے میچز کے لئے ٹیموں کی روانگی کا معاملہ پھر شہبات سے دوچار ہو گیا تھا۔

ٹیموں کی تین بجے روانگی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ ٹیموں کو نیا ٹریول پلان نہیں دیاگیا تھا۔ کھلاڑی اور آفیشلز روانگی کے حوالے سے تذبذب کا شکار رہے۔

 ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 6 کے مستقبل پر خدشات جنم لے رہےتھے جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کی ایمرجنسی میٹنگ طلب کرلی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ امارات کے حکام کی جانب سے پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں، ممبئی اور جوہانسبرگ سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کو لینڈنگ پرمیشن نہیں دی جارہی جب کہ آج ایک بجے کراچی اور لاہور سے پروازوں نے ٹیک آف کرنا تھا لیکن انہیں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی، اس کے علاوہ گزشتہ روز انگلینڈ سے سے دبئی کے لیے ائیرپورٹ آنے والے پاکستانی کرکٹر حماد اعظم کو واپس بھیج دیا گیا۔