محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) قیامت خیز گرمی اور کورونا سے پریشان پنجاب کے باسیوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

سورج سوا نیزے پر آگیا، چل چلاتی اور جھلسا دینے والی دھوپ نے شہریوں کو بے حال کردیا، دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ کر44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ رات کو بھی پارہ کم نہ ہوسکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا  جبکہ دن کے اوقات میں لو چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 36 فیصد رہ گیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات بارش کا سسٹم لاہور میں داخل ہوگا، جو جمعہ اور ہفتے کے روز بارش برسانے کا باعث بنے گا تاہم جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری شدید گرمی میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ لو لگنے سے محفوظ رہیں۔

 ذرائع کے مطابق سورج آج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، سورج مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر  ہوگا،  خانہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زاویہ 89.93  رہے گا۔

واضح رہےکہ خانہ کعبہ پر سورج سال میں 2 مرتبہ آتا ہے، سورج خانہ کعبہ پر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔

خانہ کعبہ پرسورج کا آنا ماہرین فلکیات کے مطابق اہم واقعہ مانا جاتا ہے،  ماضی میں قبلے کی سمت متعین کرنے کا جدید ترین سائنٹیفک طریقہ میسر نہیں تھا، ماضی میں لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی جہت متعین کرتے تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer