وزیراعلیٰ پنجاب نے8من پسند وکلاء کو لاء افسر تعینات کرنےکی منظوری دےدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے8من پسند وکلاء کو لاء افسر تعینات کرنےکی منظوری دےدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:پنجاب حکومت ختم ہونے میں صرف3 روزباقی، وزیراعلی پنجاب کی جانب سے اپنوں کو نواز نے کا سلسلہ جاری، آٹھ وکلاء کو پرکشش تنخواہوں پر لاء افسر تعینات کرنے کی منظوری دے دی، نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون ابوالحسن نجمی نے تعیناتی بارے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ ان وکلاء کو میرٹ کی بجائے سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ آٹھ وکلاکو5لاکھ34ہزارروپےتنخواہ پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا جائے گا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پرحیران کن فیصلہ

ان وکلا میں بیرسٹراسجدجاوید، بیرسٹربشریٰ ثاقب، جوادیعقوب،عامرثناءاللہ، محمدطارق محمود، حمد حسن رانا، محمد طارق ندیم اور آصف افضل بھٹی شامل ہیں۔ انکی تعیناتی چھ ماہ کے لئے ہو گی۔ کارکردگی کی بناء پر مدت میں توسیع کی جاسکے گی۔