ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں کا پہلا ویک،فلم ’’آگ لگے بستی میں ‘‘نے28 کروڑ کا بزنس کرلیا

عید پر ریلیز ہونیوالی فلموں کا پہلا ویک،فلم ’’آگ لگے بستی میں ‘‘نے28 کروڑ کا بزنس کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلموں کا پہلا ویک مکمل ہوگیا، فلم ’’ آگ لگے بستی میں ‘‘نے اٹھائیس کروڑ کا بزنس کیا ۔

تفصیلات کے مطابق عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ آگ لگے بستی  میں‘‘نے 16 کروڑ ملک بھر سے جبکہ بیرون ملک  سے  12 کروڑ روپے کا بزنس کیا،اداکار شان کی فلم ’’بلھا نے‘‘ ساڑھے18کروڑ روپے کا بزنس ایک ہفتے  میں کر لیا ۔اسی طرح فلم ’’دہلی گیٹ ‘‘کو آج سے باقاعدہ ریلیز کیاگیا ۔

واضح رہے کہ عید الفطر پر کئی سینماؤں میں فلم ’’دہلی گیٹ ‘‘تکنیکی خرابی کی وجہ سے ریلیز نہیں ہوئی تھی۔تمام فلمیں تاحال سنگل سکرین اور ملٹی پلیکس سینماوں  میں نمائش پذیر ہیں۔