ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اب پیٹرول کو کہیں بائے بائے‘‘ سستی الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف

’’اب پیٹرول کو کہیں بائے بائے‘‘ سستی الیکٹرک گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک بھر میں سستی الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے سستی گاڑیاں مارکیٹ میں متعارف کراو دی گئی ہیں، کیپٹل اسمارٹ موٹرز (CSM) نے باضابطہ طور پر JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلان کر کے بجٹ ای وی سیگمنٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔

 پاک ویلز کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس گاڑی کے دو ورژنز متعارف کروائے گئے ہیں جن میں JMEV EV3 Comfort کی قیمت 4,899,999 روپے جبکہ JMEV EV3 Premium کی قیمت 4,999,999 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 جدید فیچرز سے لیس ان گاڑیوں کی بکنگ محض 490,000 روپے سے کی جا سکے گی جس کا باقاعدہ آغاز اپریل سے ہو رہا ہے، جبکہ خوش نصیب خریداروں کو ان گاڑیوں کی ڈیلیوری جولائی سے ملنا شروع ہو جائے گی۔

 پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر 50 لاکھ روپے سے کم کی رینج میں اس الیکٹرک گاڑی کی آمد کو متوسط طبقے اور ماحول دوست سواری کے متلاشی افراد کے لیے ایک بہترین متبادل قرار دیا جا رہا ہے۔