سٹی 42: لاہور میں لیڈی ولنگڈن اسپتال میں خواتین کے آپریشن کے دوران ڈاکٹرز کی مقابلہ بازی کی شرمناک ویڈیو وائرل ہوگئی۔
لاہورکے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں خواتین کے آپریشن کی ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گائنی آپریشن تھیٹر میں 2 خواتین کے سی سیکشن میں ڈاکٹرز کی مقابلے بازی جاری ہے۔
آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے خواتین مریضوں کی پرائیویسی کا بھی خیال نہ رکھااور ویڈیو بنا کر وائرل کردی گئی۔
آپریشن تھیٹرز میں موبائل کے استعمال پر حکومتی پابندی کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ دوسری جانب لیڈی ولنگڈن انتظامیہ نے آپریشن تھیٹر کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
نوٹ: خواتین کی پرائیویسی اور حساس ویڈیو ہونے کی وجہ سے ادارہ منسلک کرنے سے قاصر ہے ۔