سٹی 42: لاہور میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہونگے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
پی ایس ایل سیزن الیون میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزمدمقابل ہوں گے۔پولیس کی جانب سےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق قذافی سٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی حصار قائم کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں، آفیشلز ، میچ انتظامیہ کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ٹیموں کی رہائش گاہوں اور روٹس پر نگرانی جاری ہے۔
سٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر چیکنگ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔سیف سٹی کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ اور سرویلنس جاری ہے علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سےسکیورٹی اداروں کےساتھ تعاون کی اپیل ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App