عابد چودھری: سی سی ڈی کے اہلکاروں کے لیے خوشخبری ،سی سی ڈی کے اہلکار اب پنجاب کانسٹیبلری میں مزید خدمات انجام نہیں دیں گے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے ونگز سے اہلکار عموماً 2 سال اور 1 سال کی ڈیپوٹیشن پر کانسٹیبلری بھجوائے جاتے ہیں، لیکن سی سی ڈی کے اہلکار پنجاب کانسٹیبلری سے استثنیٰ حاصل کریں گے، جیسا کہ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق، سی سی ڈی کے اہلکار مستقل طور پر اپنے ادارے میں ہی خدمات انجام دیں گے اور انہیں کسی دیگر ونگ میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔
یہ مراسلہ سی سی پی او لاہور سمیت تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔