ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: شہر میں مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 21 روپے فی کلوگرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد آج چکن گوشت کی سرکاری قیمت 569 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زندہ برائلر کی قیمت 365 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، تاہم فارمرز کی جانب سے سپلائی 380 روپے فی کلوگرام کے حساب سے دی جا رہی ہے۔ سیلرز کے مطابق چکن گوشت سرکاری نرخ 569 روپے کے بجائے مارکیٹ میں 600 روپے فی کلوگرام سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے قیمتوں میں بے قابو اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور نرخوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولٹری فارمز کا مؤقف ہے کہ فیڈ، بجلی اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔