ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ایک نیا قانون متعارف کروا دیا گیا ہے جس کا مقصد میچ کی حکمتِ عملی کو مزید بہتر بنانا ہے۔
نئے ضابطے کے مطابق ہر ٹیم کا کپتان میچ سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف پلیئنگ الیون جمع کروا سکے گا۔ ہر فہرست میں 11 کھلاڑیوں کے ساتھ 4 متبادل کھلاڑیوں کے نام دینا لازمی ہوگا۔
اگر دونوں ٹیمیں دو، دو پلیئنگ الیون جمع کرواتی ہیں تو پھر ٹاس کے بعد کپتان اپنی حکمتِ عملی کے مطابق ان میں سے کسی ایک حتمی ٹیم کا انتخاب کرے گا۔
واضح رہے کہ منتخب شدہ پلیئنگ الیون پر کپتان کے دستخط ضروری ہوں گے۔
نئے قانون کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک بار حتمی پلیئنگ الیون جمع ہونے کے بعد اس میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب حال ہی میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہےکئی دنوں سے پاکستان سپر لیگ کے حوالےسے مشاورت جاری تھی ۔
چیئرمین پی سی بی وزیر اعظم اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کی ہے ۔
محسن نقوی وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی طور پر پی ایس ایل کے میچز بغیر کراؤڈ کے ہوں گے ، دنیا کی موجودہ صورت حال برقرار رہنے تک بغیر تماشائیوں کے میچز ہوں گے۔
۔