سٹی 42: ملک بھر میں شب قدر کی عبادات کا سلسلہ جاری ہے
آج ستائیسویں رمضان کی شب ہے ، اور سونے پہ سہاگہ آج شب جمعتہ الوداع بھی ہے ،اس لیے قوی امکان ہے کہ آج شب قدر ہے اس لیے شب القدر کی تلاش کے لیئے شہریوں نے مساجد کا رخ کر لیا، مساجد میں نماز تراویح کے بعد ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا،
مسجدوں میں درس قرآن اور سیرت النبی کے موضوع پر علماء کے خطاب جاری ہے ، خواتین کی جانب سے گھروں میں نماز تسبیح کا اہتمام کیا گیا ھے