ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں دھماکہ؛ صدر مملکت کا قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ کا اظہار

 کوئٹہ میں دھماکہ؛ صدر مملکت کا قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دہشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں ۔

صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ 

 کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے  دہشتگردی کے تباہ کن حملے میں  تین پاکستانی شہید ہو گئے، 4 پولیس اہلکار اور ان کے ساتھ 17 سویلین بھی  زخمی ہوگئے۔