ملک اشرف : کھانے پینے کی اشیاء کے لئے پلاسٹک پیکنگ کا استعمال لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے کینسرکے ڈاکٹر مجتبیٰ کی درخواست پر سماعت کی ,درخواست گزار کی جانب سے عبداللہ ہارون میر ایڈوکیٹ پیش ہوئے , درخواست گزار وکیل نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت ، محکمہ ماحولیات ، فوڈ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کھانے اور مشروبات کے لئے پلاسٹک کی اشیاء کا استعمال صحت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرتا ہے،پلاسٹک کا استعمال کیمیکل آلودگی، ہارمونی مسائل، اور کینسر کا خطرہ کا باعث ہے،متعلقہ محکموں کے افسران آہنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے ، وکیل درخواست گزار وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت کھانے پینے کے لئے پلاسٹک پیکنگ کا استعمال روکنے کا حکم دے ،مزید استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم بھی دے۔