علی ساہی :عیدکےتینوں دن قیدیوں کوخصوصی کھانےفراہم کیےجائیں گے،جمعہ سےعیدکےپہلے2دن تک عام ملاقاتوں کی اجازت دیدی گئی۔
جیل حکام کے مطابق عیدکےروزناشتےمیں پراٹھاچائےاورسویاں ملیں گی،چکن روٹی ، سویٹ دوپہر کا کھانا ، رات کےکھانےمیں چکن روٹی اورپلاؤ دیا جائےگا،ٹرواورمرو کوبھی سپرنٹنڈنٹس کوخصوصی کھانےفراہمی کی ہدایت جاری کردی۔
تمام جیلوں میں روزانہ 30 سے 40ہزارملاقاتیں روزانہ متوقع ہیں،سپرنٹنڈنٹس کو ملاقاتوں کے اوقات میں انتظارگاہ و ملاقات شیڈزکی خصوصی مانیٹرنگ کا حکم دے دیا گیا،ملاقاتوں کیلئے آنیوالےتمام ملاقاتیوں کواپنےپیاروں کوملواکرواپس بھجوایا جا ئے۔
جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ عیدکےپہلےاوردوسرےدن ملاقاتوں کیلئےملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں،تمام ڈی آئی جیز ریجنزمیں جیلوں کےکھانے وملاقاتوں کےانتظامات چیک کرنےکیلئےوزٹس کرینگے۔